امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار کے جدید ترین آٹو ڈرائیونگ سسٹم پر سوالیہ نشان لگ گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار کے جدید ترین خودکار ڈرائیونگ نظام رکاوٹ کا پتہ لگانے میں ناکام ہوگیا جس کے بعد آٹو ڈرائیونگ سسٹم پر سوالیا نشان لگ گیا ہے۔
جدید ترین خودکار ڈرائیونگ نظام کی حامل امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار نے بیچ سڑک پر کھڑے ہرن کو ٹکر ماردی، جس سے کار میں موجود خودکار ڈرائیونگ سسٹم پر شکوک و شہبات پیدا ہوگئے۔
کارکمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ کارمیں موجود جدید ترین خودکار ڈرائیونگ موڈ دوران سفر راستے میں آنے والے خطرے کو جاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔