کراچی: فٹبال کوچ کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایم سی کے فٹبال کوچ کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
پولیس نےفٹبال کوچ کی لاش کو چھپانے کے مرتکب دو ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ مرکزی ملزم کا بھی سراغ لگا لیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رحمان اور نواب خان کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان مقتول کے دوست تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے مقتول کی لاش کو قتل کے اگلے روز باوجود جاننے کے چھپایا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعے میں معاونت ظاہر ہوتی ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، قتل کی واردات 26 اکتوبر کو کلفٹن کے علاقے توحید کمرشل میں ہوئی تھی۔