پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تاریخ میں پہلی بار 92 ہزار پوائنٹس کے قریب جا پہنچی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹاک ایکسچنج نے دوران ٹریڈنگ بلند ترین سطح کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
کاروباری ہفتے کےپہلےروز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں دوران ٹریڈنگ ایک ہزار سےزائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہےجس کے بعد اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 92 ہزار پوائنٹس کے قریب جا پہنچی ہے۔جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 1022 پوائنٹس بڑھکر 91881 پوائنٹس پر جا پہنچا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کا دوران ٹریڈنگ بلند ترین سطح کا سابقہ ریکارڈ 91872 پوائنٹس تھا،گزشتہ ہفتے کاروبار کےاختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔