کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ پر پولیس نے دولہا کو پکڑنے کے بعد پیسے لیکر چھوڑ دیا


دولہا نے ایس ایچ او کی ریکارڈنگ کرکے ویڈیو وائرل کردی
کراچی(قدرت روزنامہ)شاہ فیصل کالونی پولیس نے دولہا پکڑ کر پیسے لیکر چھوڑ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شادی کی تقریب میں دولہا اور اس کے دوست ہوائی فائرنگ کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دولہا کو حراست میں لے لیا۔
دولہا نے ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس سے معافی مانگی جس پر ایس ایچ او نے مبینہ طور پر 25 ہزار روپے لیکر دولہا کو چھوڑ دیا۔
دولہا نے ایس ایچ او کی ریکارڈنگ کرکے ویڈیو وائرل کردی جس پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔