سونے کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی کمی


کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی دیکھنے میں آئی،فی تولہ قیمت میں آج 1700 روپے کی تنزلی ہوئی ہے .
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے .


رپورٹس کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1457 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 627 روپے ہو گیا ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہو کر 2735 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے،جو کہ ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی،جس کے بعد 24 قیراط سونا فی تولہ 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا .
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت بھی 2144 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے پر آ گئی ہے .
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 2 لاکھ 23 ہزار 744 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں . فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 20 روپے کی کمی کے بعد 3430 روپے پر آ گئی،جبکہ 10 گرام چاندی کے نرخ 17 روپے کم ہو کر 2940 روپے ہو گئے .

. .

متعلقہ خبریں