اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی پوسٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے سنڈریلا لُک نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے چاہنے والے صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ ایک بڑی تعداد میں انکے فینز بھارت میں بھی بستے ہیں،کیونکہ گلوبل اسٹار ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور اکثر بھارتی سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے بھی دکھتے ہیں۔
ہانیہ عامر نے سال 2016 میں فلم ’جاناں‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر ڈراما انڈسٹری میں ’تتلی‘ سے ڈیبیو دیا جس کے بعد وہ یکے بعد دیگرے ایسے ڈرامے کرتی چلی گئیں جو انکی مقبولیت میں حیران کن اضافے کی وجہ بن گئے۔
ہانیہ عامر کے مقبولیت کے آسمان چھونے والے ڈراموں میں ’میرے ہمسفر‘ ، ’ عشقیہ‘ ’مجھے پیار ہوا تھا’ شامل ہیں تاہم ان دنوں انہیں ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کے کردار سے بے انتہا محبت اور سپورٹ مل رہی ہے۔
اداکارہ نے لوگوں کو انٹرٹینٹ کرنے کے لئےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انکا سنڈریلا لُک دکھائی دے رہا ہے، ہانیہ عامر نےپوسٹ میں نیلے باڈی کون ڈریس اور گلَوز پہنے ہوئےہیں جبکہ کیمرے کے سامنے ایک شہزادی کی طرح پوز دے رہی ہیں، اداکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)