6 سال سے سیازوانی نے اپنے شوہر کی خدمت کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑی، اس کے روزمرہ کے کاموں کو سنبھالا، جیسے اُسے ناسوگیسٹرک ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلانا، اس کے لنگوٹ کو تبدیل کرنا اور نہانے میں مدد اس کی کرنا وغیرہ . اس قدر لگن اور خدمت کے باوجود اس خاتون کا شوہر جب صحتیاب ہوا تو اس نے اسے طلاق دے دی اور علیحدگی کے صرف ایک ہفتے بعد دوسری عورت سے شادی بھی کرلی . نورالسیازوانی کے سابق شوہر کی دوسری شادی اور اسے طلاق دینے پر نیٹیزنز نے اس پر خوب تنقید کی ہے اور اسے اسے ‘ناشکرا اور سنگدل’ کا نام دیا ہے . 2019 میں سیازوانی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی نگہداشت کے سفر کو دستاویزی شکل دینا شروع کی تھی، جس سے اسے سوشل میڈیا پر 32 ہزار سے زیادہ مداح حاصل ہوئے جنہوں نے اس کی عقیدت کی حمایت کی . اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے خاتون نے اپنے سابق شوہر کے حادثے کے بعد کے ابتدائی خوف اور روزمرہ کی مسلسل ذمہ داریوں کو بیان کیا، جو اس نے اکثر اپنے خاندان کی مدد سے انجام دی تھیں . نور السیازوانی نے اپنے سابق شوہر کو ان کی نئی شادی پر خوشدلی سے مبارکباد بھی دی ہے . خاتون کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، بہت سے لوگوں نے اس کے سابق شوہر کے فعل کی مذمت کی ہے اور دیکھ بھال کرنے والوں کی قربانیوں کو زیادہ سے زیادہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ بھال کے لیے 6 سال وقف کیے تھے، تاہم شوہر نے صحتیاب ہونے کے بعد اسے طلاق دے کر دوسری شادی کرلی .
نورالسیازوانی نے 2016 میں اس شخص سے شادی کی تھی، جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے، شادی کے 2 سال بعد حادثے کا شکار ہونے کے بعد نورالسیازوانی کا شوہر چلنے پھرنے سے معزور ہوگیا، حادثے کے باعث بستر پر پڑنے پر نورالسیازوانی نے دیکھ بھال کرنے والے کے طور پر خدمات انجام دیں .
متعلقہ خبریں