تقریباً 20سال کی ٹوٹل ایکسٹنشن جنرل ایوب خان، جنرل ضیا الحق اور جنرل پرویز مشرف 3 ڈکٹیٹروں نے خود اپنے آپ کو دی . خواجہ آصف نے لکھا کہ جنرل کیانی اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے سویلین حکومتوں سے 4سال کی ایکسٹنشن لی، عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو باپ بنا لیا . وزیر دفاع نے لکھا کہ ’ہم نے آج افراد کو ایکسٹنشن دینے کی قانون میں ترمیم کرکے افراد کی بجائے ادارے کو مضبوط کیا ہے . مدت ملازمت میں توسیع بری فوج، ایئر فورس، نیوی تینوں اداروں پہ لاگو ہو گی . کسی فرد واحد یا ایک ادارے کو نہیں نوازا گیا . انہوں نے لکھا کہ’ ماضی میں حکمران اپنے اقتدار کے دوام کے لیے آرمی چیفس کو ایکسٹنشن سے نوازتے رہے . یا بری فوج کے سربراہ خو د حکمران بھی بنے اور اپنے آپ کو نوازتے رہے . ہم ماضی کی روایت کو ترک کرکے ادارے کو بااختیار کر رہے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے آرمی چیفس کی مدت ملازمت کو توسیع دے کر نوازتے رہے، ہماری حکومت نے سروسز چیفس کی مدتِ ملازمت بڑھا کر ملک کے ایک اہم ادارے کو مضبوط کیا ہے، کسی فردِ واحد کو نہیں نوازا .
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے لکھا کہ لکھا کہ ’ پہلی ایکسٹنشن 1957میں وزیر اعظم فیروز خان نون نے کمانڈر انچیف جنرل ایوب کو دی تھی .
متعلقہ خبریں