سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ساہندک پروجیکٹ مینیجمینٹ سے کلی خواستی کے لیے 8 سالوں سے کمبوں کی درخواست کی تھی جو ابھی تک حل نہیں ہوا اور ہمیں نظر انداز کر رہے ہیں بجلی کی تارے زمین پر بکھرے پڑے ہیں جو کبھی بھی ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہے اگر ساہندک پروجیکٹ مینیجمینٹ نے ہمارا یہ کمبوں کا مسئلہ جلد از جلد حل نہیں کیا گیا تو پھر مجبوراً عوام اپنا مسئلہ حل کرنے کے لیے احتجاج کے لیے نکلیں گے اور میڈیا کو بلا کر ان کے سامنے اپنے تمام مسائل رکینگے تاکہ پورے بلوچستان کو پتا چلے کہ اس جدید دور میں اور ساہندک میں اتنا بڑا پروجیکٹ ہونے کہ باوجود وہاں کہ لوگ ہر سہولیات سے محروم ہے نوجوان بے روزگار ہے باہر سے لوگ بھرتی ہورئے ہیں اور یہاں کے لوگ ہر چیز کے لیے خوار و ذلیل ہے میں ایک بار پھر سے ساہندک پروجیکٹ مینیجمینٹ سے اپیل کرتا ہوں ہمارے مسئلے حل کرے۔