کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کا سائن بورڈ پر لاکھوں روپے کا ٹیکس عائد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کنٹونمنٹ بورڈ نے سائن بورڈ پر اچانک لاکھوں روپے کا ٹیکس عائد کر دیا جس سے دکان مالکان ٹیکس دینے سے قاصر ہو گے ہے جن میںکبیر بلڈنگ، جناح روڈ، شہباز ٹاون سمیت دیگر علاقے جو کنٹونمنٹ بورڈکے حدود میں آتے ہیں اکثر دکانداروں اور ہوٹلوں کو کنٹونمنٹ بورڈ نے آخری نوٹس جاری کیا ہے کہ تین یوم کے اندر جرمانہ جمع کرا دے ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مالکانہ حقوق ہمارے پاس نہیں ہے ہم نے تو صرف دکانیں کرائے پہ لی ہیں مالک اور کنٹونمنٹ اپنا معاملہ بیٹھ کر حل کرے جبکہ کرائے داروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ہم سے مینٹیننس کے نام پر ماہانہ ہزاروں روپے وصول کر رہا ہے جن میں صفائی ستھرائی اور مینٹیننس شامل ہے