مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار


پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی سپلائی 3 دن سے معطل ہے مکران کے تینوں اضلاع گوادر، کیچ اور پنجگور تاریکی میں ڈوب گئے ، کیسکو ذرائع کے مطابق جیونی پولان ٹرانسمیشن لائن اور جیکی گور مند ٹرانسمیشن لائنوں سے جمعہ کی شام 7بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ، تاہم ابھی تک وجوہات معلوم نہ ہو سکی