بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو ممنوع قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی،خلاف ورزی کرنے والوں کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔ سیکرٹری محکمہ جنگلات وجنگلی حیات بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق بلوچستان میں نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو ممنوع قرار دیتے ہوئے پر پابندی عائد کی گئی ہے ،سائبرین پرندوں کا شکار ،خرید وفروخت اور انہیں ملک سے باہر سمگل کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔محکمہ جنگلات نے اپنے عملے کو پرندوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔