فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) میں درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق حبافواد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی کارکن فلک جاوید کے خلاف کاروائی کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید نے ایکس اکاؤنٹ سے مجھ پر فرضی الزامات اور بہتان لگائے، فلک جاوید نے دھمکیاں بھی دیں، فلک جاوید کے الزامات سے میرے شوہر فواد چودھری کی عزت بھی پامال کی گئی۔
اس حوالے سے حبا فواد نے کہا کہ سوشل میڈیا پرمجھ پرذاتی نوعیت کےالزامات لگائےگئےلیکن ایسےتونہیں چلےگا۔میں نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائرکردی ہے، الزامات لگائےہیں توثابت کرو ورنہ عدالتی کاروائی کےلیےتیارہوجاؤ۔
حبافواد نے کہا کہ ایسےافرادکوسبق سکھاناہوگاجو پاکستان تحریک انصاف کےلیےبھی باعث شرمندگی بن رہے۔