کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے


اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا
ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر کو دیوالی کی خوشیاں ہندو برادری نے خوب جوش و خروش سے منائی تھیں، وہاں شوبزشخصیات بھی کسی سے بیچھے نہیں رہیں۔ اس موقع کو کترینہ کیف نے بھی خوب منایا، انہوں نے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ دیوالی سیلیبریٹ کی اور ان کا لباس واقعی قابل دید تھا۔
کترینہ کیف نے دیوالی کے خاص موقع پر مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ دلفریب کورسیٹ ساڑھی اسٹائل پہنا تھا، جسے روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج کہا جا سکتا ہے۔
کترینہ کی یہ ساڑھی فوشیا پنک رنگ کی خوبصورت ٹشو سے بنی ہوئی تھی، جس کے کناروں پر لگے سنہری بارڈر نے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے تھے۔
لباس کے ساتھ ایک اسٹرپ لیس کور سیٹ پہن رکھا تھا، جس پر نفیس پھولدار ریشم کا کام کیا گیا تھا۔
ان کےجمالیاتی ذوق کی عکاسی اس ساڑھی کی قیمت سے ہوسکتی ہے، جوتقریباً 2 لاکھ 75 ہزار بھارتی روپے ہے۔