ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔
گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے پہلی بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کی لیکن پہلی رات ہی دوسری دلہن نے نشہ آور مشروب پلا کرگھرکا صفایا کر دیا۔
دلہا کے مطابق شادی کی رات گھرپہنچے تو دلہن نے دودھ میں نشہ آورچیز ملاکر 50 ہزار روپے، قیمتی سامان اور کپڑے لیکر فرار ہو گئی۔ دلہے کا کہنا ہے کہ صبح ہوش آیا تو دلہن اور سامان غائب تھا، رابطہ کرنے کی کوشش کی تو دلہن اور اس کے گھر والوں کے فون نمبر بھی بند تھے۔
دلہا نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔