دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ہر فرد اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: سرفراز بگٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی اور فوری کارروائی سکیورٹی فورسز کی کامیابی کا مظہر ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرزمین بلوچستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ہر فرد اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔