خضدار،محکمہ ایجوکیشن کے دو ملازم مسلسل غیر حاضری کی بناپرمعطل


خضدار(قدرت روزنامہ)ضلعی منتظم تعلیم خضدار عابد حسین بلوچ نے فرائض میں غفلت کوتاہی اور مسلسل غیر حاضر رہنے پر محکمہ تعلیم خضدار کے دو ملازم کو معطل کردیا گیا ہے۔ بی ای ڈی اے 2011 کے تحت ہونے والی اس کاروائی کے بعد ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جو 20 دن میں محکمہ ایجوکیشن کو رپورٹ پیش کرے گی ضلعی منتظم تعلیم خضدار کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے غیر حاضر ملازمین کے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہے گی