کوئٹہ گرلز کالج کی طالبہ نے کالج کی چھت سے چھلانگ لگا دی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی کوشش ، ساتھی طالبات کو بلا کر کالج کی چھت سے چھلانگ لگا دی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا کالج زرائع کے مطابق گورنمٹ ڈگری گرلز کالج بروری روڑ پر ایک طالبہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کالج کے چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی ہے طالبہ کو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ، جو شدید زخمی حالت میں ہے تاہم خود کشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، طالبہ کے اس اقدام سے دیگر طالبات میں خوف وہراس ، پھیل گئی