قلعہ عبداللہ، چچازاد بھائیوں میں لڑائی، فائرنگ سے 3بھائی جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق منگل کو قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی صالح زئی میں چچازاد بھائیوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے 3بھائی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں 2بھائی شمس اللہ اور اکرام اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ عزت اللہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جوکہ زخموں کا تا ب نہ لاتے ہو ئے چل بسا لیویز مزید کارروائی کررہی ہے