چلاس(قدرت روزنامہ)بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس پر رات گئے پھنسی 22 گاڑیوں اور مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پھنسی ہوئی گاڑیوں اور مسافروں کو ریسکیو کرکے چلاس پہنچا دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق چلاس شہر اور گردونواح میں رات سے بارش، بابو سر ٹاپ، فیری میڈوز، نانگا پربت میں برفباری دن بھر جاری رہی ،برفباری کے باعث بابوسر ناران نیشنل ہائی وے عارضی طور پر بند ہوگئی ۔بابوسر ٹاپ پر 16 انچ تک برف پڑی ہے، ہائی وے کی بندش سے بابوسر اور ناران کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،دوسری جانب سماہنی، بھمبر آزاد کشمیر میں
تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور مینگورہ میں بھی بادل برسنے سے سردی بڑھ گئی ہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…