وزیراعظم شہباز شریف کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو مبارکباد


نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنےکے خواہاں ہیں،شہبازشریف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں دوسری بار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹرپیغام میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کوصدارتی الیکشن میں جیت پرمبارکباد دی، کہا کہ یہ جنگ مخالف فتح ہے، امید ہےامریکہ کی نئی انتظامیہ امن کوترجیح دےگی، امریکی نئی انتظامیہ عالمی تنازعات کوختم کرنے میں مددکرے گی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدرمنتخب ہوگئے،الیکٹورل ووٹوں کی تعداد مطلوبہ 270 سے تجاوز کرگئی،کاملا ہیرس 226 الیکڑول ووٹ ملے،ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدرہونگے،20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔