امریکی صدارتی الیکشن میں دو پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب
ڈاکٹر سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی اپنی نشستیں جیت گئے
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا میں صدارتی الیکشن کے نتائج کے ساتھ ساتھ سینیٹ، ایوان نمائندگان اور ریاستی اسمبلیوں کے نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں، ریپبلکنز کی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں، ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔ ایوان کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 51 سیٹیں درکار ہیں۔
ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی پاکستانی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے، دونوں امیدواروں کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے۔ وہ طویل عرصے سے ہیوسٹن میں آباد ہیں۔ مشی گن سے پاکستانی امریکن عائشہ فاروقی ناکام رہی۔ کانگریس کیلئے واحد پاکستانی امریکن امیدوار ایرن بشیر ہار گئے، ایرن بشیر پینسلوینیا میں ریپبلکنز کے امیدوار تھے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔ الہان عمر منی بھی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سےکامیاب ہوئیں۔