عالمی دنیا

حتمی نتائج سے قبل ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ، جنگیں ختم کرنے کا اعلان


پینتالیسویں امریکی صدر بننے پرآپ سب کامشکورہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
فلوریڈا (قدرت روزنامہ)ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج سے قبل ہی وکٹری اسپیچ کردی اور کہا کہ پینتالیسویں امریکی صدر بننے پرآپ سب کا مشکورہوں، کوئی جنگ شروع نہیں کریں گے، جنگوں کو ختم کریں گے ۔۔ سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا۔۔ ملک کے تمام معاملات ٹھیک کریں گے۔
فلوریڈا میں ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی الیکشن میں تاریخ رقم کردی، امریکی عوام نے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کیا، امریکا کو بہترکرنے کی ضرورت ہے،ہم نے بہترین سیاسی مہم چلائی، یہ امریکا کی جیت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ سب کے ووٹ کے بغیر جیت ممکن نہیں تھی، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ میرا ایجنڈا قوم کی بہتری کےلیے تھا، مضبوط اورجمہوری روایت کاحامل امریکاترجیح ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا، میں اپنے اہل خانہ کا بے حدشکرگزارہوں، ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، مجھے315 الیکٹورل ووٹ جیتنےکی امید تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےسوئنگ ریاستوں کےمیدان میں کامیابی حاصل کی، امریکی سینیٹ میں ہماری کامیابی انتہائی غیرمعمولی ہے، ہر روز آپ کے حقوق کےلیے لڑوں گا۔

متعلقہ خبریں