ثانیہ مرزا کا بیٹا ماہر فٹبالر بننے کے لیے کوشاں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی چھٹی سالگرہ شعیب ملک کی غیرموجودگی میں منائی ہے۔
بدھ کے روز ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی چھٹی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس سال اذہان مرزا ملک کے لیے چیزیں مختلف رہی ہیں، کیونکہ اس کے والد شعیب ملک اس تقریب کا حصہ نہیں تھے۔
ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کو فٹبالر بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں، اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فٹبال کھیلنے کا کافی شوق رکھتے ہیں اور انہوں نے اس پر کافی مہارت بھی حاصل کی ہے، انہوں نے فٹبال کے ساتھ کرتب بھی دکھائے ہیں۔
اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی تقریب دبئی میں ہوئی اور پوری مرزا فیملی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر جشن کا انتظام کیا، تقریب میں اذہان کے نانا اور نانی بھی شریک تھے، سالگرہ کی تقریب ہمیں فٹبال کی تھیم والا کیک مزیدار اور جمالیاتی لحاظ سے خوشنما لگا۔
ثانیہ نے خوبصورت لباس زیب تن کررکھا تھا، انہوں نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی جبکہ اذہان مرزا ملک نے سیاہ ٹی شرٹ پہنی۔
ثانیہ مرزا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ لڑکا، فٹبال اور سالگرہ ، ننھے اذہان مرزا ملک کے لیے بہترین سالگرہ ،اس سالگرہ کو اتنا خاص بنانے کے لیے رئیل میڈرڈ ورلڈ دبئی اور دبئی پارک ریزارٹ کا شکریہ، اس خاص دن کی میزبانی کے لیے اس سے زیادہ مناسب اور تفریحی جگہ کوئی اور نہیں تھی۔