آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب کس ادارے کے تحت ہوگا؟


کراچی (قدرت روزنامہ)آئی بی اے کراچی نے سندھ حکومت سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینے کیلئے کی گئی پیشکش میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا۔
آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کروائے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کو ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے 23 کروڑ 21 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں آئندہ چھ ہفتوں کے اندر آئی بے اے سکھر کے زیر انتظام ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہو جائے گا۔
سندھ کابینہ کے مطابق آئی بی اے کراچی ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ نہیں لینا چاہتی اور آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کروائے گی۔
سندھ کابینہ اجلاس میں ایم ڈی کیٹ کا معاملہ پر کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 18-2017 سے لیا جا رہا ہے، سندھ میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپر لیک ہونے کا مقدمہ سندھ ہائی کورٹ میں گیا، پیپر لیک سے صرف بدنامی نہیں ہوتی بلکہ بچوں کا مستقبل بھی تباہ ہوتا ہے، ایم ڈی کیٹ سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہیے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی بی اے کراچی ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ نہیں لینا چاہتی ہے، اس لیے آئی بی اے سکھر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کروائے گی۔