گوادر , ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی قلّت قیمتوں میں اضافہ
پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی سمیت ضلع گوادر میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی قلّت قیمتوں میں اضافہ ، پٹرول 160 سے 220 جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر میں بھی 30 روپے کا اضافہ، ماہیگیری اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبے متاثر، تفصیلات کے مطابق ایران سے متصل کنٹانی بارڈر کی بندش کے بعد پسنی سمیت ضلع گوادر میں ایرانی تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، پٹرول فی لیٹر 160 سے 220 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر پر 30 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ، واضح رہے کہ کنٹانی بارڈر کی بندش سے نہ صرف ایرانی تیل کی قیمتوں میں تیزی آ گئی ہے بلکہ سرحدی روزگار سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں ۔