پنجگور، بارڈر کی بندش، لوگ بےروزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر پنجگور میں بارڈر کی بندش کے بعد لوگ گے روزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے ،علاقہ مکین خدارحیم نے بتایا کہ بارڈر کے علاوہ ہمارا کوئی روز گار نہیں، حکومت کی جانب سے بارڈر کی بندش کی بعد ہمارے گھروں کی چولے بند ہوگئے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ پنجگور کی عوام حکومت سے اپیل کرتی ہیں کے پنجگور کی غریب عوام کیلئے بارڈر پر تجارت کی اجازت دی جائے، انکا مزید کہنا تھا کہ بارڈر کی بندش کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہزاروں لوگ بے روزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں