کوئٹہ سٹی نالے میں منشیات کے عادی افراد کیخلاف آپریشن، خواتین سمیت 300 افراد گرفتار ،منشیات برآمد
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سٹی نالے میں پولیس کا منشیات کے عادی افراد کے خلاف آپریشن منشیات کے عادی خواتین سمیت 300 سے زائدافراد گرفتار منشیات برآمدکر لی گئی گرفتار افراد کومنشیات کے بحالی سینٹر میں منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے سٹی نالے میں کوئٹہ پولیس کریک ڈاؤن سٹی نالے میں گرینڈ آپریشن کیا ہے آپریشن میں قائد آباد تھانہ، سول لائن سٹی تھانے، کے اہلکاروں نے خواتین سمیت 300 زائدنشے کے عادی افراد کو گرفتار کر کے کوئٹہ کے مختلف منشیات بحالی سینٹر میں جمع کرا دیا ہے سٹی نالے میں آپریشن کے وقت پولیس نے سٹی نالے کو چاروں اطراف سے گھیرے میںلیکر منشیات کی افراد کو گرفتار کیا ہے