نوجوان بزنس پلان لائیں، حکومت بلاسود قرض دے گی، سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوان بزنس پلان لائیں، حکومت بلاسود قرض دے گی۔کوئٹہ میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب میں سرفراز ابگٹی نے کہا کہ پہلے بلوچستان میں نوکریاں بکتی تھیں اب میرٹ پر ملا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ قومیت کے نام پر کی جانے والی سازش سے بچنا ہے، نوجوان سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے کے بجائے تحقیقات کریں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ قومیت کی بات نہیں آج سب پہچان پاکستانی ہے،

ملک میں قومیت کے نام پر سازش ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، صوبے میں دہشت گردی، مارا ماری کا تعلق کرپشن سے ہے، نئی نسل صوبے میں کرپشن کے خلاف جہاد کرے۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ہم اسکالرشپ لاکر غریب کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دیں گے، سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو ورغلایا جارہا ہے، ہم بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کےلیے باہر بھیج رہے ہیں وہ بچیوں سے خودکش حملے کرا رہے ہیں۔