24 گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی منظر پر بجلی بن کر گرے گی

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف صحافی مرتضیٰ سلنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن سے ایک خبر پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دے گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی اور ابلاغ عامہ کے منظر پر بجلی بن کر گرے گی جس کا ارتعاش کئی مہینوں اور سالوں تک محسوس کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کے لیے انتظار فرمائے۔صحافی کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے کے بعد صارفین نے اندازے لگانا شروع کر دئیے۔زیادہ تر صارفین نے کہا کہ یقینا یہ خبر لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق ہو گی۔جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ یہ خبر شہبازشریف کے کیس سے متعلق بھی ہو سکتی ہے۔

۔ خیال رہے کہ حال ہی میں لندن سے آنے والی ایک خبر بھی پاکستانی میڈیا کی خوب زینت بنی رہی اور اس خبر کی وجہ سے سیاسی میدان بھی گرم رہا۔
برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں جبکہ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاونٹس کی چھان بین کی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا اور منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ تاہم برطانوی عدالت کی جانب سے شہباز شریف اور ان کے خاندان کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے، کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں جو بریت ہوتی، مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا دعوی- مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago