معیشت / کاروباری دنیا
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ
انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے کا ہوگیا
کراچی(قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
کرنسی ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 89 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 298 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 320 پر آگیا۔