کراچی کے اسپتال میں مرحوم خاتون کو لوٹ لیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) جناح اسپتال میں مرحوم خاتون کی سونے کی بالیاں چوری کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صدر تھانے میں مدعی نگینہ خاتون نے درخواست جمع کروائی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپتال میں مرحوم خاتون کی بالیاں چوری کی گئی ہیں۔درخواست گزار کے مطابق 5 اکتوبر کو میری والدہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقل کرتے ہوئے ان کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔انہوں نے درخواست میں مزید لکھا کہ میری والدہ کی 6 اکتوبر کو طبعیت زیادہ خراب ہوئی اور علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔انتقال کے بعد وارڈ سے باہر گئی تو کسی نے بالیاں چرا لیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،امید ظاہر کی گئی ہے کہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب بہاولنگر میں سونے کی بالیاں چھیننے کے دوران ڈاکونے خاتون کے دونوں کان پھاڑ دیے۔

امعلوم ڈاکو نے دن دیہاڑے 65 سالہ حنیفاں بی بی سے کانوں میں پہنی بالیاں چھین لیں ۔ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے خاتون کے کان زخمی کردئے ۔۔۔ڈاکو نے کان زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ زمین پر دھکہ دے کر بھی زخمی کردیا۔ حنیفیاں بی بی اپنی بیٹی کے گھر ملنے کے بعد گھر واپس آرہی تھی کہ ایک مسلح شخص نے اسے روکا اور پھر پسٹل گردن پر رکھی دی۔
بالیاں نہ دینے پر ڈاکو نے زبردستی چھینی تو دونوں کان زخمی کردئے۔اور موقع سے فرار ہو گئے خاتون اپنے رپورٹ درج کروانے جب متعلقہ تھانے پہنچی تو 3 تھانوں کے چکر میں شٹل کاک بن گئی اسے تینوں کہتے ہیں کہ ہمارے تھانہ کا واقعہ نہیں ہے۔اس موقع پر خاتون کے بیٹے نے کہا کہ 3 تھانوں کے چکر لگانے کے بڈی پی او آفس میں درخواست دی ہے بزرگ خاتون نے کہا کہ ساتھ انصاف کیا جائے میری طلائی بالیاں دی جائیں ۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago