یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 13 روپے فی کلو سستی ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری


یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی فی کلو 140 روپے میں دستیاب ہوگی، نوٹیفکیشن
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کردی گئی ۔
نوٹیفکیشن کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی فی کلو 140 روپےمیں دستیاب ہوگی،اس سے پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی قیمت 153 روپے فی کلو مقرر تھی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق یوٹیلٹی اسٹورزپرچینی کی لاگت 152.50 روپے سے کم ہو کر 139.50 روپے کلو پر آگئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی، شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 17 روپے فی کلو کمی کی۔
شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی سستی کی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی۔