عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ اعلامیہ


عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی، سپریم کورٹ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی اور فراہمی میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے قلیل مدتی اور وسط مدتی پالیسی پر جائزے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مختلف شعبہ جات سے پروفیشنلز کی ایک ٹیم نے عدالتی نظام کے موجودہ وسائل، اثرات اور مواقع کا جائزہ لیا، اس مشق کا مقصد اصلاحات کے منصوبے کو قابل عمل بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا تھا۔
اعلامیے کے مطابق مجوزہ عدالتی اصلاحات کے تحت معاشرے کے کمزور طبقہ کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، عدالتی اصلاحات کے نئے ڈھانچے کی تشکیل اور عمل درآمد کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے لی جا رہی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی طور پر مختلف پس منظر رکھنے والے پروفیشنلز، عدالتی عملے، نظام انصاف کے اہم کردار یعنی وکلاء تنظیموں سے رائے لی جا رہی ہے، عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی۔

Recent Posts

بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو سوا کھرب سے زائد میں خریدنے کی پیشکش

پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی…

38 mins ago

پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان…

1 hour ago

ریپ کیسز سے متعلق قانون میں ترمیم کیلیے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…

1 hour ago

ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…

2 hours ago

سردیوں میں وزن کم کرنے کیلئے بہترین غذائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…

3 hours ago