ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان


پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ونٹر پیکج کے تحت صارفین کو ریلیف دے کر بجلی استعمال بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پاور ڈویژن، وزارت خزانہ اور دیگر اداروں کی ونٹر پیکج کیلئے مشترکہ ورکنگ جاری ہے۔ و نٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ موسم سرما میں پیکج کے تحت قیمت میں کمی کیلئے تین مختلف تجاویز زیر غورہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام بجلی صارفین کو و نٹر پیکج کا حصہ بنانے اور پیکج کے لیے صرف صنعتی صارفین کو ریلیف دے کر کھپت بڑھانے کی تجویز بھی زیرغورہے۔ صنعتی صارفین تک پیکج محدود ہونے کی صورت میں 20 روپے تک کمی متوقع ہے۔ پیکج کے لیے دسمبر تا فروری 2025 تک 3 ماہ کے دورانیہ کی پہلی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری تجویز کے تحت و نٹر پیکج کا دورانیہ دسمبر تا اپریل ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت ونٹر پیکج میں صنعتی صارفین کو ریلیف دینا ترجیح ہوگا۔ پیکج کیلئے وزارت خزانہ حکام کی آئی ایم ایف سے بات چیت بھی ہوئی۔ آئی ایم ایف حکام کی جانب سے بھیجے گئے سوالات پر باقاعدہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ پیداواری لاگت کو کم کرکے بجلی طلب میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔آئی ایم ایف سے اجازت کی صورت میں ونٹر پیکج کی درخواست نیپرا جائے گی۔ نیپرا سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ ونٹر پیکج کی حتمی منظوری دے گی۔