بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو سوا کھرب سے زائد میں خریدنے کی پیشکش


پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرون ملک موجود پاکستانی گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو سوا کھرب روپے سے زائد میں خریدنے کی پیشکش کر دی۔
پی آئی اے کو سوا کھرب روپے سے زائد میں خریدنے کے لیے النہانگ گروپ نے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ای میل ارسال کر دی۔
گروپ نے پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی۔
نجکاری کے حوالے سے گروپ نے پی آئی اے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، مرحلہ وار تنخواہوں میں 30 سے 100 فیصد اضافے کی پیشکش بھی کی ہے۔ قومی ائیر لائن کے لئے بہترین بزنس پلان سمیت فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
پیشکش میں قومی ائیر لائن کو دیگر ائیر لائنز کے لئے انجینئرنگ اور مینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔