کوئٹہ: جلسے کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے آج متوقع جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کہتے ہیں کہ امن و امان کے خدشات ہیں سیکیورٹی فراہم کرنا چیلنج ہوگا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم یا ہاکی گراؤنڈ میں 8 نومبر کو جلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی خلافِ قانون اقدام کے خلاف کارروائی کی جائے گی،
تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کی جانب سے نے ضلعی انتظامیہ کو ایوب اسٹیڈیم یا ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کے انعقاد کی درخواست دی گئی تھی ، جس پر ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات جاری ہیں۔
دوسری جانب ہاکی گراؤنڈ کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا تھا حکومت نے کھیلوں کے گراؤنڈ میں سیاسی جلسہ کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لہذا پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔