عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، فیصل چوہدری عدالت میں پیش
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم اور ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات طے تھی لیکن ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی جس سے عام لوگ بھی متاثر ہوئے، اسد قیصر اور شبلی فراز کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اس توہین عدالت کے کیس میں جواب جمع کرایا ہے جس میں واضح کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 3 کوآرڈینیٹرز ہیں، ہمیں اس حوالے سے کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ 6 لوگ ملنا چاہتے ہیں۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ انتظار پنجوتھہ کوآرڈینیٹر تھے جو لاپتا ہوئے۔