شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کردی گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹر وےکےمطابق موٹروے ایم 2 لاہورسےشیخوپورہ دھند کی وجہ سے بندکردیاگیا ہے،موٹروے ایم 3 لاہور سےجڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بندہے،موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک اورموٹروے ایم 3 فیض پور سےدرخانہ تک دھند کی وجہ سے بندکردی گئی ہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہنا ہےکہ موٹرویزکو محفوظ سفر یقینی بنانے کےلیے بندکیاجاتا ہے،مسافر زیادہ سےزیادہ دن کے اوقات میں سفرکرنےکو ترجیح دیں،روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔
دوسری جانب لاہور میں اسموگ کا زور ٹوٹ نہ سکا، دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔