امریکہ چاہے تو عافیہ کے بدلے بانی پی ٹی آئی کو لے جائے، رانا ثناءاللہ


شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے امریکی دباؤ ایک مفروضہ ہے۔ امریکا چاہے تو عافیہ صدیقی کے بدلے بانی کو لے جائے۔
بانی ملک سے باہر جاتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی اور ان کی پارٹی تتر بتر ہو جائے گی۔
ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے اگر نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو مانگے تو جانے دینا چاہیے۔ شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا۔