پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر 11 اور 12 نومبر کیلئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔
11 اور 12 نومبر کیلئے مجموعی طور پر 7 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں، بینچ نمبر ایک میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں، بینچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔
بینچ نمبر 3 جسٹس امین الدین، جسٹس عرفان سادات اور جسٹس شاہد بلال جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد خان پر مشتمل ہے۔
اسی طرح بینچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان، بینچ نمبر 6 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں جبکہ دوپہر کا اضافی بینچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا۔