متحدہ عرب امارات میں نوکری کی تلاش اب آسان، آئندہ سال کی تنخواہ گائیڈ جاری


متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)اگر آپ اگلے سال متحدہ عرب امارات میں نوکری تلاش کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں، تو نئی تنخواہ گائیڈ کے مطابق، 2025 میں زیادہ مسابقتی مارکیٹ کے لیے تیار رہیں، کیونکہ متحدہ عرب امارات نے آئندہ سال کے لیے تنخواہ کے ساتھ نوکریوں کی فہرست جاری کی ہے۔
5نومبر کو جاری کردہ تازہ ترین تنخواہ گائیڈ کے مطابق ایک بین الاقوامی ایچ آر کنسلٹنگ فرم، رابرٹ ہاف نے رپورٹ کیا کہ سروے کیے گئے ملازمین میں سے دوتہائی سے زیادہ اگلے سال ملازمت میں تبدیلی پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم، متوقع ٹیلنٹ کی آمد سے مسابقت کو بڑھانے کی توقع ہے۔
تنخواہ گائیڈ میں کلیدی شعبوں میں سالانہ تنخواہ کی حدود کی تفصیل دی گئی ہے اور نوکری تلاش کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔ تنخواہ گائیڈ میں نوکری کے لیے نمایاں شعبوں میں فنانس اور اکاؤنٹنگ سرفہرست ہے۔
ان شعبوں میں اگر آپ عربی اور انگریزی جانتے ہیں تو نوکری کا حصول آسان ہوجاتا ہے، جس کی سالانہ تنخواہ 1لاکھ ڈالرز سے لے کر 1لاکھ 30ہزار ڈالرز ہے۔
دوسرے نمبر پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ ہے، جس میں اعلیٰ ملازمتیں پروڈکٹ مینیجر، سافٹ ویئر انجنیئرنگ مینجر شامل ہیں۔ جن کی سالانہ تنخواہ 80ہزار ڈالرز سے لے کر 170ہزارڈالرز مقرر کی گئی ہے۔
تیسرے نمبر پر قانون کا شعبہ ہے، جن میں اعلیٰ ملازمتیں رکھنے والے یعنی قانونی مشیر یا قانونی سربراہ وغیرہ کی تنخواہیں 85ہزار ڈالرز سے لے کر 4لاکھ ڈالرز سالانہ تک مقرر کی گئی ہیں۔
چوتھے نمبر پر ایچ آر یعنی ہیومن ریسورس کا شعبہ ہے جسے انسانی وسائل کا شعبہ بھی کہا جاتا ہے، میں اعلیٰ ملازمتیں رکھنے والوں یعنی ایچ آر جنریلسٹ اور ہیڈ آف ایچ آر کی تنخواہ 40ہزار ڈالرز سے لے کر 3لاکھ 15ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے دیگر شعبے جن میں فنانشل سروسز کا شعبہ شامل ہے، ان میں بھی نوکریوں کی مناسب گنجائش ہے اور تنخواہ بھی بہتر ہے۔ تاہم، اگلے سال یعنی 2025 میں ملازمتیں تلاش کرنے والے حضرات اس تنخواہ گائیڈ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔