سمندرپار پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے
سعودی عرب 76.6کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد مزید بڑھ گیا، پہلی بار کسی بھی ایک ماہ میں تین ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر موصول ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بنیک کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں چھ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے دوران گیارہ ارب اسی کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب چھیتر کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا۔