عالمی دنیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا 10 نکاتی ایجنڈا کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے قبل اپنا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کیا تھا جس میں سب سے پہلے ’ڈیپ اسٹیٹ‘ کو ختم کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔
جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو گفتگو کے ساتھ 10 نکاتی ایجنڈا وائرل ہوا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہو کر سب سے پہلے فوری طور پر’بدمعاش‘ بیوروکریٹس کو ہٹانے کے صدر کے 2020 کے ایگزیکٹو آرڈر کو بحال کریں گے۔
ایجنڈے کے دوسرے نکات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ’قومی سلامتی اور انٹیلی جنس کے نظام میں موجود تمام بدعنوان عناصر سے پاک کریں گے۔
ایجنڈے کے تیسرے نکات میں ان کا کہنا ہے کہ’ “ایف آئی ایس اے عدالتوں میں مکمل طور پر اصلاح کی جائے گی جن میں ججز اتنے بدعنوان ہیں کہ وہ وارنٹ کی درخواستوں میں جھوٹ بولنے پر بھی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔
چوتھے نکات میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار میں آ کر طاقت کے غلط استعمال اور اس دھوکے کو بے نقاب کریں گے جو ہمارے ملک کو تقسیم کر رہا ہے۔
پانچویں نکات میں حکومت میں چھپے ان لوگوں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، جو جان بوجھ کر جھوٹی خبروں کو پھیلانے اور ہماری حکومت اور ہماری جمہوریت کو تباہ کرنے کے لیےجعلی خبروں کے ساتھ ساز باز کرتے ہیں۔
چھٹے نکات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےتھا کہ’ ہر انسپکٹر جنرل کے دفتر کو خود مختار بنایا جائے گا اور انہیں عملی طور پر ان محکموں سے الگ کر دیا جائے گا جن کی وہ نگرانی کرتے ہیں تاکہ وہ ’ڈیپ اسٹیٹ‘ کے محافظ نہ بن سکیں۔
ساتویں نکات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کانگریس سے کہیں گے کہ وہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مسلسل نگرانی کے لیے ایک آزاد آڈٹنگ سسٹم قائم کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ ہمارے شہریوں کی جاسوسی نہیں کر رہے ہیں یا امریکی عوام کے خلاف غلط معلومات کی مہم نہیں چلا رہے ہیں، یا وہ کسی اور کی مہم کی جاسوسی نہیں کر رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے میری مہم کی جاسوسی کی تھی۔
آٹھویں نکات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی بیوروکریسی کے کچھ حصوں کو واشنگٹن ڈی سی سے باہر نئے مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔
نویں نکات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر وفاقی بیوروکریٹس کو ان کمپنیوں میں ملازمت لینے سے روکنے کے لیے کام کریں گے جنہیں وہ ریگولیٹ کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا 10 ویں اور اہم نکات میں کہنا تھا کہ ’ کانگریس کے ارکان کی مدت کی حد کے خلاف آئینی ترمیم لانے پرزور دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *