کراچی سے آئی مظلوم خواتین پر سپریم کورٹ کے دروازے کیوں بند ہوئے؟
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے سفر کرکے سپریم کورٹ اسلام آباد پہنچنے والی 2خواتین کو پولیس نے عدالت داخلے سے روک دیا، کراچی سے آنے والی خواتین کو شناختی کارڈ کی کلرڈ کاپی ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ میں داخلہ کی اجازت نہ مل سکی۔
سپریم کورٹ اپنی صدا لے کر آنی والی خاتون اوریجنل شناختی کارڈ نہیں لے کر آئیں، کلرڈ کاپی ہونے کے سبب خاتون کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں خواتین کو کار پارکنگ سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔
خاتون نے موقف اختیار کیا کہ 2023 سے ان کے شوہر محمد شہباز کا مقدمہ مقرر نہیں ہوسکا، کہا گیا کہ سپریم کورٹ جاکر فریاد کریں۔ لیکن یہاں پولیس حکام نے اندر جانے کی اجازت ہی ہیں دی۔
دوسری جانب دونوں خواتین کو سپریم کورٹ کی کار پارکنگ میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم، پولیس اہلکاروں نے موقف اختیار کیا کہ یہ چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات ہیں۔