نیواڈا سے منتخب ریاستی اسمبلی کی رکن حنادی ندیم کون؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حنادی ندیم امریکا کے عام انتخابات میں نیواڈا سے ریاستی اسمبلی کی رکن بننے میں کامیاب ہوگئیں . امریکن پاکستانی حنادی ندیم نے یہ الیکشن ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا .

صدارتی الیکشن میں پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک سمجھی جانیوالی اس ریاست کی اسمبلی نشست کیلئے ان کا مقابلہ ری پبلکن حریف برینڈن ڈیوس سے تھا . ڈسٹرکٹ 34 کی نمائندگی جیتنے کیلئے ہوئے انتخابات میں انہیں 15 ہزار 617 ووٹ ملے جو کہ 52 اعشاریہ 9 فیصد ہیں . سخت مقابلے میں ان کے حریف برینڈن ڈیوس 13 ہزار 904 ووٹ لے پائے جوکہ تقریباً 47 اعشاریہ ایک فیصد ہیں . نیواڈا کے اس ڈسٹرکٹ میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک یہ بھی تھی کہ یہ نشست الیکشن سے پہلے ہی خالی ہوگئی تھی . قسمت کی دیوی حنادی ندیم پر پہلے ہی سے مہربان تھی کیونکہ ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی بھی شخص یہ ٹکٹ لینے کیلئے ان کے مقابلے میں اترا ہی نہیں تھا . وہ پارٹی کی بلامقابلہ امیدوار بنیں جس کی وجہ سے پوری پارٹی نے ان کا بھرپور ساتھ دیا . حنادی ندیم انٹریپرینئیور ہیں اور ہیلتھ کیئر کے کاروبار سے وابستہ ہیں . وہ مشہور فلاحی تنظیم اپنا الائنس سے بھی وابستہ رہی ہیں، پاکستان اور امریکا دونوں میں خواتین اور بچوں کیلئے ہیلتھ کیئر سے متعلق سماجی خدمات ادا کرتی رہی ہیں . حنادی ندیم کا تعلق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ہے . شوہر سمیت ان کے گھرانے کے کئی افراد فزیشنز ہیں . اسی لیے وہ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دیتی رہی ہیں . جیو سے گفتگو کرتے ہوئے حنادی ندیم نے کہا کہ وہ گن وائلنس روکنے، پبلک سیفٹی، ہاؤسنگ اور رینٹل مسائل حل کرنے، ملازمتیں پیدا کرنے، معیشت کی بہتری، ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے، تولیدی حقوق، تعلیم اورہیلتھ کیئر کیلئے خدمات انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گی . . .

متعلقہ خبریں