کریک ڈاون کی مذمت، گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے، محاذ آرائی نہیں چاہتے، پی ٹی آئی بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے پارٹی کی مرکزی کال پر منعقدہ جلسے میں کارکنوں کی شرکت کو روکنے کے لئے لاٹھی اور شیلنگ کے ذریعے کارکنوں کو زخمی اور گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جلسہ میں بانی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کارکنوں نے خواتین کے ہمراہ نوجوانوں کی بڑی تعداد انتظامیہ کی رکاوٹوں کو عبورت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچے جس کا مقصد بانی کی رہائی حقیقی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جاری جدوجہد ہے جس میں کارکنوں نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں بیان میں انتظامیہ کی جانب سے کارکنوں کو جلسہ گاہ میں پہنچنے سے روکنے کے لئے ان پر شیلنگ اور لاٹھی کرکے انہیں زخمی کیا اور گرفتار کیا متعدد کارکن ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ایسے ناروا اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے بیان میں کہا گیا کہ گراﺅنڈ میں نہ جانے دینے کے بعد سڑک پر جلسہ کیا جبکہ ہم نے انتظامیہ کو متعدد بار یقین دہانی کرائی کہ ہم ملک، ریاست، ریاستی اداروں سے محبت کرنے والی جماعت ہے اور ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے۔