پنجابی سے نفرت کے تاثر کو مٹا کر چھوڑیں گے، ریاست کبھی کمزور تھی نا ہے نا ہوگی، سردار عبدالرحمن کھیتران


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پنجابی سے نفرت کے تاثر کو مٹا کر چھوڑیں گے، امن قائم کریں گے سردار عبدالرحمن کھیتران بلوچ یکجتی کمیٹی نے میری ذہن سازی کی گئی پہاڑوں پر نئی زندگی ملے گی کارندہ طلعت عزیز، دہشتگرد معصوم بچوں کو بھی استعمال کررہے ہیں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ہم نوجونوں کو ریاست کے قریب لائیں ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کوپکڑرہے ہیں، ریاست کیخلاف جو بھی جائےگا وہ دہشتگرد ہوگا،کون سی آزادی تحریک ہے جہاں معصوم لوگوں کونشانہ بنایاجارہا ہے پنجابی سے نفرت کے تاثر کو مٹا کر چھوڑیں گے، امن قائم کریں گے یہ کون سی قومیت ہے کہ معصوم بچوں کو شہید کر کے آپ آزادی لینا چاہتے ہیں، کیا یہ آزادی ہے یا وحشی پن ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد نہتے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، یہ وحشی لوگ ہیں، ہم نے بلوچستان کی تاریخ میں تعلیم کے لیے سب سے بڑا بجٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو دنیا کی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ آپ آئیں، ریاست سب کو اپنے سینے سے لگاتی ہے بی ایل اے دہشت گرد طلعت عزیز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں جن لوگوں میں بیٹھتا تھا ان کا تعلق بی ایل سے تھا، میری دشمنی کسی سے نہیں ہے، میں پوری قوم سےدرخواست کرتاہوں ایسے لوگوں سے بچا جائے مجھے پنجاب یونیورسٹی میں اسکالرشپ ملی، بی ایل اے کے لوگوں نے کہاپہاڑوں میں جاکرنئی زندگی ملے گی،دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو گمراہ کرنا تھا، اتنا گمراہ ہواکہ میں نے اپنے اہل خانہ کے بارے میں بھی نہ سوچا۔مجھے قائل کیا گیا کہ معصوموں کو قتل کروں، مجھے کہا گیا پہاڑوں پر نئی زندگی ملے گی۔بلوچ یکجتی کمیٹی کے احتجاج میں میری ذہن سازی کی گئی طلعت عزیز نے کہا کہ میری طرح پہاڑوں پر اور بھی نوجوان موجود تھے، بی ایل اے کے لوگ کیمپوں میں بیٹھ کر پنجابیوں کو مارنے کی منصوبہ بندی کرتے تھے، بی ایل اے سے پوچھا کہ آپ یہ سب کیا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ایل اے والے ملک توڑنے کی سازش کر رہے تھے، جب پہاڑوں پر یہ سب دیکھا تو بھاگنے کا منصوبہ بنایا، اپنے تمام بلوچ بہن بھائیوں سے کہتا ہوں ایسے لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ یک جہتی کمیٹی کے جلسوں میں ذہن سازی کر کے گمراہ کیا جاتا ہے، میں پنجاب سے تعلیم حاصل کر رہا ہوں میری پنجابیوں سے کوئی دشمنی نہیں، میں اپنے بلوچ بہن بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردوں کے بہکاوے میں نہ آئیںانہوں نے کہا کہ مجھے قائل کیا گیا کہ بلوچستان کی آزادی کے لیے ہتھیاراٹھا، پنجاب یونیورسٹی میں تھرڈایئرکا طالبعلم ہوں، مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، حالات دیکھ کروہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوا ہوںڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایانے کہا کہ ہشتگردوں کےخلاف ہم سب ملکرکام کررہے ہیں، کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے اہم معلومات ملیں، دکی میں دہشتگردبھتہ خوری میں بھی ملوث ہیںطلعت عزیزپنجاب یونیورسٹی کے تھرڈسیمسٹرکے طالب علم تھے حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ لورالائی میں دہشتگردوں کیخلاف باقائدہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے، دہشتگرد معصوم بچوں کو بھی استعمال کررہے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ ہم نوجونوں کو ریاست کے قریب لائیںینگے