وزیر اعليٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی كي کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کی مذمت
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعليٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کی مذمت كي هے ۔وزیر اعليٰ بلوچستان کا اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ ، واقعہ کی تحقیقات کا حکم۔ وزیر اعليٰ بلوچستان نے كها كه واقعہ قابل مذمت ، معصوم افراد کو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے ۔دہشت گردوں کا ہدف اب عام معصوم افراد ، مزدور بچے اور خواتین ہیں۔معصوم افراد کو نشانہ بناتے والے دہشت گرد قابل رحم نہیں۔دہشت گرد انسان کہلوانے کے لائق نہیں انسانیت سے گر چکے ، حیوانوں سے بد تر ہیں ۔دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں ، ان تک بھی پہنچیں گے۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔وزیر اعليٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزيد كها كه صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، متعدد واقعات میں ملوث دہشت گرد پکڑے جاچکے ۔دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔بلوچستان سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔