وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت ۔وزیراعظم کی جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا ۔وزیراعظم کی زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت ۔وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب۔وزيراعظم شهباز شريف نے كها كه معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔